بھارتی بچے کی پراسرار سیٹی کی آواز جیسی کھانسی کی وجہ نگلی ہوئی سیٹی نکلی
امین اکبر بدھ 15 اگست 2018 23:41
نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ڈاکٹر سریش سی شرما نے بتایا کہ بچے کے والدین اسے کان، ناک اور گلے کے آؤٹ پیشنٹ کلینک لائے تھے۔ یہ لڑکا پچھلے کچھ دنوں سے کٹیلی سیٹی جیسی آواز میں کھانس رہا تھا۔ بچے کو ماضی میں کھانسی یا وبائی امراض کی ایسی کوئی شکایت بھی نہیں ہوئی تھی۔
بچے کے والدین نے بتایا کہ اس کھانسی سے پہلے بچہ ایک سیٹی سے کھیل رہا تھا تاہم سینے کے ایکسرے سے پتا چلا کہ بچے کے جسم میں کوئی بیرونی چیز نہیں لیکن سانس کی نالیوں کے ریڈیو گراف سے پتا چلا کہ برونکس (ہوا کی نالی) میں کوئی بیرونی چیز موجود ہے جو سانس لینے میں دشواری پیدا کر رہی ہے۔
(جاری ہے)
ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ بچے کی سانس کی بائیں نالی میں وہی سیٹی پھنسی ہوئی ہے، جس کا ذکر اس کے والدین نے کیا تھا۔
ڈاکٹروں نے بڑی احتیاط سے اس سیٹی کو نکال دیا، جس کے بعد بچے کی سانس کا مسئلہ حل ہوگیا۔
سانس کی نالیوں میں بیرونی اشیاء کا پھنس جانا عام بات ہے لیکن اس کیس میں خاص بات یہ تھی کہ کھانسی کے دوران سیٹی کی آواز نالی میں پھنسی سیٹی سے ہی پیدا ہو رہی تھی۔ اس کیس کو نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ بچوں کے والدین بھی اس حوالے سے احتیاط کریں اور ڈاکٹر بھی اس طرح کے مسائل میں اس وجہ کو سامنے رکھیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.