نیب نے علی جہانگیر کو طلب کرلیا

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو نیب نے 27 اگست کو طلب کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 اگست 2018 23:41

نیب نے علی جہانگیر کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار - 15اگست 2018ء ) :نیب نے علی جہانگیر کو طلب کرلیا۔ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو نیب نے 27 اگست کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے علی جہانگیرصدیقی کو 8مارچ 2018ء کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کیا تھا۔ علی جہانگیرصدیقی نے نیویارک سے اکنامکس میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی، وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں اور بطورچیئرمین جے ایس بینک بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

جبکہ وہ وزیراعظم شاہد خاقان کے معاون خصوصی برائے اقتصادیات بھی رہ چکے ہیں۔علی جہانگیرصدیقی کی بطور امریکی سفیر تعیناتی پراپوزیشن نے خوب تنقید کی گئی تھی۔علی جہانگیر کا خردبرد کرنے کا کیس نیب میں زیرتفتیش ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے علی جہانگیرکو 55 ارب روہے خردبرد کرنے کے الزام میں طلب کررکھا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو نیب نے 27 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

علی جہانگیر صدیقی کو اس سے قبل 22 مارچ کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ نیب کی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے تھے۔ علی جہانگیر صدیقی پر مجموعی طور پر 40 ارب روپے کی کرپشن، سٹاک ایکسچینج میں ان سائیڈ ٹریڈنگ اور بیرونِ ملک سرمایہ کاری کر کے شیئر ہولڈرز کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو اپنی کمپنی کے حصص سرکاری اداروں کو مہنگے داموں فروخت کر کے قومی خزانے کو 20 ارب روپے نقصان پہنچانے کے الزامات کا سامنا ہے۔ ان کیخلاف کمپنیوں شئیرز رکھنے سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔