ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی کی قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہو نے پر اسد قیصر ،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، سندھ اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر آغا سراج درانی، ڈپٹی اسپیکر ریحا نہ لغاری کو مبارکباد

جمعرات 16 اگست 2018 00:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خا لد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہو نے پر اسد قیصر،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، سندھ اسمبلی کا منتخب اسپیکر آغا سراج درانی، ڈپٹی اسپیکر ریحا نہ لغاری ،اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی ،ڈپٹی اسپیکرمحمود جان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے تمام منتخب اسپیکرز و ڈپٹی اسپیکرز پارلیمنٹ کو خوش اسلوبی کے ساتھ چلائیں گے اور تمام پارلیمانی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ایوان کے تقدس روایات کا خیال رکھیں گے۔