ضلع وہاڑی میں جشن آزادی جوش وخروش سے منایاگیا

جمعرات 16 اگست 2018 00:20

وہاڑی۔ 15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ضلع وہاڑی میں جشن آزادی کی مر کزی تقریب ضلع کونسل کے سبز زار میں منعقدہوئی صبح 8بج کر 58منٹ پر سائرن بجا یا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا ، ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر احمد نا صر عزیز ورک ، چیئرمین ضلع کو نسل پیر غلام محی الد ین چشتی نے ٹھیک 9بجے پرچم کشائی کی ،پو لیس کے چا ق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

بچوں نے خو بصورت اندا زمیں قومی ترانہ پیش کیا ایلیٹ فورس اور پولیس کے دستے نے مارچ پاس کیا ڈسٹرکٹ سکا و ٴٹ کے دستے نے بھی پرچم کو سلامی دی۔ بچوں نے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کر کے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی ایس سکول کا فلوٹ سلا می دیتا ہوا چبو ترے کے سامنے سے گزرا جس پر چاروں صو بوں کی ثقافتی رنگ دکھائے گئے تھے تقریب میں خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنرعرفا ن علی کا ٹھیا نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اسکی حفا ظتی کر نے اور ملک کو تر قی کی راہ پر گا مزن کر نا ہے ہم نے محنت ، لگن ، ہمت اور حوصلے سے آگے بڑھنا ہے ہمارے اسلاف نے قر با نیا ں دے کر یہ ملک حا صل کیا ہے ہمارے نو اجونوں میں وہ تمام صلا حیتیں مو جو د ہیں جو کسی بھی تر قی یا فتہ مما لک کے افراد میں ہو تی ہیںہمیں اپنے نو جو انوں کی اچھی تعلیم و تر بیت کر نی ہے تاکہ وہ ملک کی تر قی میں اپنا کر دار ادا کر سکیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ اس جشن آزادی پر پا کستان کو سر سبز و شاداب بنا نے کی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں یہ پودے ہماری آنے والی نسلوں کے لئے سر ما یہ ہو ں گے وہاڑی میں 52ہزار پودے لگا ئے جا رہے ہیں ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر وہاڑی احمد نا صر عزیز ورک نے کہا کہ آج آزادی اور خو شی کادن ہے ہم نے عہد کر نا ہے کہ ہم وطن عزیز پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے اور اپنے ملک کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے چیئر مین ضلع کو نسل وہاڑی پیر غلام محی الد ین چشتی نے جشن آزادی کی مر کز ی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج ہم آزاد فضاو ٴں میں سانس لے رہے ہیں آج بہت خو شی کا دن ہے ہمیں اس آزادی کی قدر کر نی ہو گی اور اپنی آنے والی نسلوں کو بتانا ہو گا کہ آزادی کتنی مشکلات اور قربا نیوں کے بعد حا صل ہوئی ہے جشن آزادی کی مر کز ی تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے وطن سے محبت کے ملی نغمے ، تقا ریر ، ٹیبلو پیش کئے جنہیں بہت سراہا گیا تقریب میں ملتان بورڈ میٹرک کے امتحان میں پوزیشن لینے والے طلبہ و طا لبات میں انعا مات بھی تقسیم کئے گئے تقریب میں مختلف شعبہ نما یا ں خد مات انجام دینے والی شخصیات کو شیلڈ تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :