قانو ن کی حکمرانی اور آئین کی با لا دستی ہماری اولین تر جیح ہے، شاہد حنیف

جمعرات 16 اگست 2018 00:20

گوجرانوالہ ۔ 15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ریجنل پولیس آفیسر شاہد حنیف نے کہا ہے کہ قانو ن کی حکمرانی اور آئین کی با لا دستی ہماری اولین تر جیح ہے۔ امن و امان میں مزید بہتری کے لئے تاجر برادری کے تعاون اور مشاورت سے بہتر لائحہ عمل ا پنائیں گے۔شہریوں اور تاجروں کے تعاون سے ایسا نظام وضع کیا جا رہا ہے جس سے امن و امان کی صورت حال میں مزید بہتری اور سماج دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی ہو ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں معروف صنعتکار نعیم آصف مغل ،رانا حسیب،علی آصف مغل سے ملاقات کے دوران کیا ۔ آر پی اونے کہا کہ شہریوں میں احساس تحفظ، امن و امان اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ان کا تعاون بہت ضروری ہے ۔ امن و امان کی صورت حال میں مزید بہتری کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہریوں سے رابطے بڑھائے جا رہے ہیں اور ان کی مشاورت و تجاویز سے مربوط لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :