افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعلیمی مرکز کے اندر ہونے ہونے والے خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 ہو گئی

جمعرات 16 اگست 2018 00:30

․ کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعلیمی مرکز کے اندر ہونے ہونے والے خودکش بم دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق افغان وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے میں 67 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ شہر کے مغربی حصے میں ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس تعلیمی مرکز میں ہائی اسکول پاس کرنے والے طلبہ کو جامعہ میں داخلے کے لیے ریاضی، کیمیا اور طبعیات کی تعلیم دی جاتی تھی۔ فی الحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔