بھارت 2022ء تک انسان بردار خلائی مشن روانہ کرے گا

جمعرات 16 اگست 2018 00:30

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت سن 2022ء تک انسان بردار خلائی مشن روانہ کرے گا جب کہ نصف ارب شہریوں کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف کروائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت جلد ہی امریکا، روس اور چین کے بعد دنیا کا چوتھا ملک بننے والا ہے جو اپنے خلائی مشن کے ذریعے انسان کو خلا میں پہنچائے گا۔