آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ 39لاکھ کا چیک ڈپٹی چیف منیجر اسٹیٹ بنک کے حوالے کردیا

جمعرات 16 اگست 2018 00:30

کوئٹہ۔ 15اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے گذشتہ روز یہاں پولیس آفیسران کی جانب سے دیامر بھاشا و مہمد ڈیموں کیلئے پولیس اہلکاران کی ایک دن اور آفیسران کی دو دن کی تنخواہوں کا ایک کروڑ انتالیس لاکھ روپے کا چیک ڈپٹی چیف منیجر اسٹیٹ بنک کو دیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی منظور سرور چوہدری ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی جہانزیب جوگیزئی، اے آئی جی علاؤ الدین اور اے آئی جی فنانس سہیل شیخ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :