نگران وزیراطلاعات خرم شہزاد کی اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کو مبارکباد

جمعرات 16 اگست 2018 00:30

کوئٹہ۔ 15اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے اسد قیصر کو سپیکر اور قاسم خان سوری کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ نو منتخب قومی اسمبلی کے ارکان نے اپنا سپیکر و ڈپٹی سپیکر جمہوری طور پر منتخب کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ایوان کو جمہوری انداز میں چلائیں گے اور تمام منتخب ارکان کو ساتھ لیکر چلیں گے صوبائی وزیر نے ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔