پاکستان ائیر فورس میں ملازمت کے مواقع

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان ائیر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان ائیر فورس میں ائیر مین اور فیمیل نرسنگ اسسٹنٹ (ایف این ای) کے طور پر بھرتی کی آن لائن رجسٹریشن 13اگست تا 22اگست 2018تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

خواہشمند امیدواران اپنی قابلیت کے لحاظ سے خود کو22اگست2018تک پاکستان ائیر فورس کی ویب سائیٹ www. joinpaf.gov.pkپر آن لائن رجسٹر کرا سکتے ہیں جبکہ مزید تفصیلات کے لئے پی اے ایف انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کے ٹیلی فون نمبر 071-9310409پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :