پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب ایک پرچم کے سائے تلے جمع ہو جائیں، صدر سکھر اسمال ٹریڈرز

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر، سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب ایک پرچم کے سائے تلے جمع ہو جائیں، اس وقت ملک کو اتحاد و یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، یوم آزادی منانے کے مقصد کو سمجھیں کہ یہ آزادی ہمیں قربانیوں سے حاصل ہوئی ہے اور اس کی قدر کریں۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شالیمار چوک پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غلام حیدر راجپوت، جاوید عباسی چیئرمین واپڈا ہائیڈرو یونین، عقیل احمد دایو، عبدالجبار بلو، گل حسن گوپانگ، ڈاکٹر سعید اعوان، شاہد سندھو، حاجی محمد علی، عبدالقادر گھنیو، محسن شیوانی، و دیگر بھی موجود تھے، حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں محرومیوں کا رونا نہیں رونا چاہئے بلکہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کو اپنے اپنے شعبے میں ملک کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر سندھ کے مشہور فنکاروں نے ملی نغمے پیش کیے اور آئے ہوئے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرکیں اور ٹوپی بھی پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :