جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس و ضلعی کنونشن کا انعقاد

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس و ضلعی کنونشن کا انعقاد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر صوبائی صدر قاضی مشہود احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نعمت خداوندی اور اولیاء کا فیضان ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستان کی تاریخ ہمارے اکابرین کی خدمات اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے، آج ہم ایک آزاد اور خود مختیار وطن میں زندگی بسر کر رہے ہیں، کرپشن ، عصبیت، ناانصافی، غربت سے نجات کیلئے پوری پاکستانی قو م کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی عہدیداران محمد اشرف جتوئی، محمد اقبال سوہو، ڈاکٹر سعید اعوان نے بھی خطاب کیا، جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کی برانچز کے عہدیداران نے تنظیمیں رپورٹس پیش کیں، آخر میں خلیفہ فتح علی عباسی نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :