سلوٹا کے وفد کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی کے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے دورے کے دوران شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (سلوٹا) کے وفد نے صدر پروفیسر ایاز گل، جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو اور پریس سیکرٹری محمد ابراہیم کھوکھر کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سلوٹا کے وفد نے ڈاکٹر ارشد علی کو یونیورسٹی کے حالیہ مالی خسارے کے متعلق آگاہ کیا اور یونیورسٹی کیلئے بیل آئوٹ پیکیج کا مطالبہ کیا۔ ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر نے وفد کے مطالبات غور سے سنے اور انہیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کو یونیورسٹی بہتر طریقے سے چلانے پر سراہا۔ پرووائیس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی و دیگربھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :