شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے تمام تینوں کیمپسوں میں جشن آزادی نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ وائیس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی خصوصی ہدایات پر یونیورسٹی کے تمام تینوں کیمپسوں میں جشن آزادی نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

شکارپور کیمپس میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق مہر، گھوٹکی کیمپس میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مقصود ضیا اور شہدادکوٹ کیمپس میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، پروفیسر سید فاروق شاہ ، پروفیسر رشید سومرو کی قیادت میں مختلف سرگرمیاں منعقد ہوئیں۔

طلبہ و طالبات نے اساتذہ کے ہمراہ کیمپس میں درختوں کے پودے لگائے اور ملی نغمے پیش کیئے۔ جشن آزادی شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن، اردو، پاکستان اسٹڈیز اور انسٹیٹیوٹ آف انگلش میں بھی منایا گیا جس میں اساتذہ نے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور جدوجہد آزادی کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :