سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی موقع پر تقریب

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی موقع پر ایک تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں وطن عزیز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں استاد تاج محمد شیخ، نثار راجپوت، شفیق آرائیں، دوست محمد جاگیرانی، اصغر علی بھٹی و دیگر نے کہاکہ بیش قیمتی جانوں کے نذرانے دینے کے بعد ہمیں آزادی جیسی نعمت میسر آئی ہے، ہم ایک آزاد وطن میں جی رہے ہیںِ اس پر رب تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے، ہر سال وطن عزیز کی آزادی کا جشن مناکر ہم وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ وطن کی سالمیت، بقاء استحکام کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔