پاکستان ایئر فورس میں ایئرمین اور فیمیل نرسنگ کے شعبات میں بھرتیوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان ایئر فورس سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایئر فورس میں ایئرمین اور فیمیل نرسنگ کے شعبات میں بھرتیوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا۔

(جاری ہے)

جن میں ایئرو ٹریڈس، ایئرو سپورٹ (ایم ٹی ڈی)، ایئر سپورٹ (جی سیز)، پرووسٹ، ایئر سپورٹ (پی ایف اور ڈی آئی)، ایئر سپورٹ (اسپورٹس مین) اور فیمیل نرس کے عہدے شامل ہیں۔ اہل امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 22 اگست تک پی اے ایف کی ویب سائیٹ پر رجسٹریشن کروائیں۔

متعلقہ عنوان :