Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت،قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان نے کابل میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت اور افغان حکومت اور افغان عوام سے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں عمران خان نے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔عمران خان نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات