ٹرمپ کی تجارت دشمن پالیسیاں، روس نے ترکی کیساتھ تجارتی رابطے بڑھانے کی پیشکش کر دی

جمعرات 16 اگست 2018 02:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارت دشمن پالیسیوں پر روس نے ترکی کے ساتھ تجارتی رابطے بڑھانے کی پیشکش کر دی۔

(جاری ہے)

ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ڈالر کی بجائے روسی کرنسی روبل اور ترک کرنسی لیرا استعمال کرے گا اور ترکی کے ساتھ تمام تجارت لیرا اور روبل میں ہو گی۔