Live Updates

عمران شاہ کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کی ویڈیو سامنے آ گئی

پی ٹی آئی رہنما منصور احمد شیخ کا شو روم کے ملازمین پر تشدد اور توڑ پھوڑ، ویڈیو وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 اگست 2018 11:07

عمران شاہ کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کی ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اگست 2018ء) کراچی میں پی ٹی آئی کے منصور احمد شیخ نے ہنڈا شوروم کے ملازمین پر تشدد کیا۔منصور احمد شیخ نے اپنے کزن ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کی مدد سے شو روم کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن سے پہلے خوب تبدیلی کا نعرہ لگایا۔یہاں تک کہ تبدیلی کے نام پر ہی ووٹ حاصل کیے۔

تاہم تبدیلی کا نعرہ صرف نعرے کی حد تک ہی محدود رہا۔اور الیکشن سے قبل اور بعد میں بھی تحریک انصاف سے متعلق کئی شکایات سامنے آئیں۔کبھی تحریک انصاف میں کسی ایک رہنما کو ٹکٹ دیا گیا جو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔تو کبھی الیکشن کے بعد پی ٹی آئی امیدوار پولیس پر تشدد کرتے ہوئے نظر آئے۔اور ابھی تازہ تازہ واقعہ کراچی میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ نے سر عام ایک شہری پر تشدد کیا۔

جب سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔جس کے بعد عمران شاہ نے مذکورہ شہری کے گھر جا کر معافی مانگی گئی لیکن اس کے بعد بھی سوشل میڈیا پر تحریک انصاف پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ عمران خان کو ایسے شخص کو پارٹی سے نکال دینا چاہئیے۔اور آج عمران شاہ کی پارٹی رکنیت ایک ماہ کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

تاہم تبدیلی کا نعرہ صرف یہیں تک محدود نہیں رہا۔سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما منصور احمد شیخ سے متعلق بھی کچھ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے منصور احمد شیخ نے ہنڈا شوروم کے ملازمین پر تشدد کیا اور ان کا کزن ایس ایس پی ملیر منیر شیخ بھی اس میں شامل ہے۔منصور احمد شاہ نے اپنے کزن کی مدد سے شو روم کے عملے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور تشدد کیا۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق انہوں نے 5ملازمین کو بھی گرفتار کیا جب کہ 7 ملین کی رقم بھی چرائی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کو اپنی پارٹی سے ایسے عناصر کا خاتمہ کرنا چاہئیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات