برطانیہ، یورپ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

جمعرات 16 اگست 2018 11:10

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) برطانوی پولیس نے یورپ کے سب سے مطلوب افراد میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ملزم رومانیہ میں منظم جرائم کا ایک نیٹ ورک چلاتا تھا۔

(جاری ہے)

43 سالہ فلورین گینیا کو لندن کے شمال مغربی حصے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ رومانیہ کی پولیس گینیا کی تلاش میں تھی۔ اس پر الزامات ہیں کہ یہ انسانی ٹریفیکنگ میں ملوث رہا اور رومانیہ کی خواتین کو آئرلینڈ پہنچاتا رہا۔ اس کے علاوہ اس ملزم پر اپنے ایک حریف کے قتل کا الزام بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :