بھارت،شوہر نے بیٹا نہ ہونے پر بیوی کو 3بیٹیوں سمیت گھر سے نکال دیا

جمعرات 16 اگست 2018 11:10

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بھارت میں بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو 3 بیٹیوں سمیت گھر سے نکال دیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بلبھ گڑھ کے علاقے نئی مسجد کے علاقے میں خورشید نامی شخص بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو 3 بیٹیوں سمیت گھر سے نکال دیا۔ رپورٹ کے مطابق نگینہ نامی خاتوں کے سسرال والے اور شوہر بیٹے کے آرزومند تھے۔

(جاری ہے)

تیسری بیٹی کی ولادت پر شوہر نے اپنے گھروالوں کے اکسانے پر نگینہ کو بیٹیوں سمیت گھر سے باہر نکال دیا جس کے بعد خاتون میکے چلی آئی۔ بیوی کے گھروالوں نے الزام لگایا کہ خورشید جہیز کا سامان اورہر ماہ 12ہزار روپے کا مطالبہ کرتا تھا۔ اس معاملے میں ایس پی دیہات اشیش سریواستو نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت کو مقامی پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا۔ معاملے کی چھان بین کے بعدضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :