اسرائیل کا غزہ کی سرحدی کراسنگ کھولنے کا فیصلہ

جمعرات 16 اگست 2018 11:20

اسرائیل کا غزہ کی سرحدی کراسنگ کھولنے کا فیصلہ
مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے کیرم شالوم یا کرم ابوسالم کی سرحدی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس گزرگاہ کو اسرائیلی حکومت نے دو ہفتے قبل سرحدی کشیدگی کی وجہ سے بند کر دیا تھا۔ لیبر مان کا مزید کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ وہ پرامن رہیں گے تو گزرگاہ کھلی رہے گی اور تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ اسرائیلی حکومت نے سرحدی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ مصر اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے طے پانے والی فائربندی کے نتیجے میں کیا ہے۔