پینسلوینیا‘300 مذہبی پیشواؤں نے 1 ہزار بچوں کا ریپ کیا

رپورٹ میں شامل متعدد پادری وہ ہیں جنہیں اعلیٰ عہدوں پر فائز کردیا گیا‘جیوری

جمعرات 16 اگست 2018 12:07

پینسلوینیا‘300 مذہبی پیشواؤں نے 1 ہزار بچوں کا ریپ کیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) نئی جیوری کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پینسلوینیامیں 6 کیتھولک انتظامیہ سے حاصل دستاویزات سے واضح ہوتا ہے کہ تقریباً 300 پادریوں نے 1 ہزار سے زائد بچوں کا ریپ کیا۔جیوری نے رپورٹ میں بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ریپ کا شکار بے شمار بچوں کا ریکارڈ لاپتہ ہے یا وہ ہزاروں لوگوں کے سامنے خود کو پیش کرنے سے خوفزدہ ہیں۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ پادری چھوٹے بچوں اور بچیوں کا ریپ کررہے تھے لیکن وہ لوگ جو ذمہ دار تھے انہوں نے کچھ نہیں کیا بلکہ تمام معاملات میں چپ سادھ لی۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی دہائیوں تک خاموشی اختیار کی گئی، مختلف عہدوں پر فائز پادریوں کو جنسی استحصال کے باوجود تحفظ فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ رپورٹ میں شامل متعدد پادری وہ ہیں جنہیں اعلیٰ عہدوں پر فائز کردیا گیا۔

جیوری نے وضاحت دی کہ چرچ کا انتظام ’پلے بک کی طرح حقائق کو چپھانے‘ کا ذریعہ ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ایف بی آئی ایجنڈز نے جنسی استحصال سے متعلق واقعات کی نشاندہی کی جو انہوں نے چرچ کی دستاویزات سے تلاش کی۔واضح رہے کہ رواں برس جون میں پاپائے روم فرانسس نے بچوں کے ساتھ ریپ کے اسکینڈل میں ملوث چلی کے 3 پادریوں کے استعفے منظور کیے تھے۔منظور کیے گئے استعفوں میں بشپ جوئن باروس کا بھی استعفیٰ ہے جن پر ریپ کے کیس کو چھپانے کی کوشش کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :