پیازکی پنیری کی کاشت فو ری مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 16 اگست 2018 12:24

قصور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ماہرین زراعت نے پیازکے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیازکی پنیری کی کاشت فو ری مکمل کرلیں جبکہ بہترپیداوار کیلئے پھلکار اور ڈارک ریڈاقسام کوترجیح دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیازکی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب کیاجائے جس میں پانی جذب کرنے کی بھرپور صلاحیت موجودہو۔ انہوں نے کہا کہ پنیری کی کاشت سے قبل گو بر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شرح بیج فی ایکڑ 3 سے 4کلوگرام رکھی جائے‘پیازکی پنیری کی کاشت فوری مکمل کرلیں ۔

متعلقہ عنوان :