نیب نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کوذاتی حیثیت میں 27 اگست کو طلب کرلیا
2 کروڑ 37 58 ہزار روپے کے فنڈز چوری کرنے اورحکومتی اور مالیاتی اداروں کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات کا سامنا
میاں محمد ندیم جمعرات 16 اگست 2018 12:35
(جاری ہے)
اس کے علاوہ نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک اور کمپنی جس کا نام ایگری ٹیک تھا، کے حصص مختلف مالیاتی اور حکومتی اداروں کو منڈی کے نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کیے گئے تا کہ اس کے قرضوں کو بوجھ کو کم کیا جاسکے.
جس کے نتیجے میں متعدد حکومتی اور دیگر مالیاتی اداروں کو تقریباً 40 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا. واضح رہے کہ 2016 میں سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 2016 میں ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی. رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ازگارڈ نائن گروپ کے حصص کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھا کر 24 روپے سے 70 روپے کی گئی، جبکہ اس کی ادائیگی بھی کسی نامعلوم پارٹی کو کی گئی. اس سلسلے میں نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کو تحقیقاتی ٹیم کے روبرو بذاتِ خود پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے. خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی رواں برس اپریل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے اور اسٹاک مارکیٹ میں مبینہ ہیرا پھیری کے کیس میں اپنے کردار کے حوالے سوالات کے جواب دیے تھے. علی جہانگیر صدیقی کو 2 کروڑ 37 58 ہزار روپے کے فنڈز چوری کرنے اورحکومتی اور مالیاتی اداروں کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات کا سامنا ہے.مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.