کوٹلی کے نواحی علاقے گوئی برموچ کے مقام پر المناک حادثہ مکان کی چھت گرنے سے دو سگے بھائی جاں بحق

سانحہ رات تین بجے پیش آیا‘ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت رات کی تاریکی میںملبے تلے دبے بچوں کو نکالا

جمعرات 16 اگست 2018 12:51

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) کوٹلی کے نواحی علاقے گوئی برموچ کے مقام پر المناک حادثہ مکان کی چھت گرنے سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے ورثاء غم سے نڈھال واقعہ گزشتہ رات تین بجے پیش آیا مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت رات کی تاریکی میںملبے تلے دب جانے والے بچوں کو نکال لیا تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے نواحی علاقے پولیس چوکی تتہ پانی کی حدو برموچ کے مقام پر پولیس اہلکار محمد اشرف کے گھر کے پیچھے پہاڑی سے گرنے والا بھاری پتھر اس کے مکان کی دیوار سے آ لگا جس کے باعث مکان کی چھت گر گئی مکان کے اندر سوئے ہوئے دو بچے دس سالہ عمیر اشرف او ر چار سالہ سمیر اشرف ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گے اطلاعات کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تین بجے پیش آیا مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دب جانے والے بچوں کی نعشیں نکال لی جہاں پر ان کی نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :