اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا پولیس نفری کے ہمراہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعرات 16 اگست 2018 12:53

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے پولیس نفری کے ہمراہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران معتدد ریڑھیاں قبضہ میں لے لی ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے ایس ایچ او کنیٹ سردار رفیق کے ہمراہ بازار میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بازار بھر سے معتدد ریڑھیاں سامان سے بھری ہوئی اٹھا کر ٹی ایم اے میں بند کر دی ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :