وطن عزیز کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام

جمعرات 16 اگست 2018 12:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) وطن عزیز کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے علاوہ مختلف سکولوں اور مدارس کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات پاک فوج کے شہداء کے خاندانوں کی شرکت تھی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس افسر منصور امان تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان بے مثال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور نوجوان نسل پر لازم ہے کہ وہ ان قربانیوں کا احساس کریں اور ملک کے مستقبل کے امین بنیں۔ اس موقع پر سپیکم سوسائٹی کے چیئرمین اور شعبہ علوم اسلامیہ و دینیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندانوں کو دعوت دینے کا مقصد یہ تھا کہ نوجوان طلبہ کو یہ احساس دلایا جائے کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک اس ملک کے تحفظ اور بقا کی خاطر مسلسل قربانیاں دی جا رہی ہیں۔ پاک فوج کے ایک شہید کی والدہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر اس کے دس بیٹے بھی ہوں تو وہ اس ملک پر قربان کرنے کو تیار ہیں، تقریب میں ان کو دعوت دینے کے لئے وہ تہہ دل سے سپیکم کی شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :