خیبرپختونخوا پولیس صوبے اور ملک کی مثالی پولیس بن چکی ہے،محمدعلی خان

جمعرات 16 اگست 2018 13:09

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈی آئی جی مردان محمد علی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس صوبے اور ملک کی مثالی پولیس بن چکی ہے،صوبے میں امن وامان کے قیام میں پولیس ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار اہمیت کاحامل ہے جس کے نتیجے میںدہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے،خیبرپختونخوا پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،پولیس اپنی ڈیوٹی نیک نیتی سے سرانجام دیں،ہر کیس کی تفتیش میرٹ پر کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مردان محمد علی خان نے نوشہرہ پولیس افسران کے اجلاس نوشہرہ کینٹ، پبی ، اکوڑہ خٹک سرکل کے DRC ممبران سے خطاب اور تھانہ نوشہرہ کینٹ میں نوشہرہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے DRCکینٹ،پبی،اکوڑہ کے ممبران سے ملاقات کی انکے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامت جاری کئے اس موقع پر DPO نوشہرہ ڈاکٹر زاہداللہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

محمد علی خان نے کہا کہ پولیس اپنی ڈیوٹی نیک نیتی سے سرانجام دیں،جرائم کی روک تھام اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور اس میں مزید تیزی لائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کریںاور عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، رہزنی، کار موٹر سائیکل چوری کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائے، تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریںہر کیس کی تفتیش میرٹ پر کی جائے تاکہ اصل ملزمان قانون کے شکنجے میں آئیں ۔

انھوں نے کہا کہ پولیس اہلکارعوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئے اور درخواست گزار کے مسائل بر وقت حل کئے جائیں ۔ انھوں نے پولیس اہلکاروں اور افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات فروشی کے خلاف کاروائیاں اسی طرح جاری رہنا چاہیں تاکہ عوام اس لعنت میں مبتلا نہ ہو،سمگلنگ کے خلاف کاروائی مزید تیز کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میںکمی آئی ہے لیکن پولیس ہر قسم کے حالات کیلئے تیار ر ہے ۔