اپرشکتی کھرانہ فلم ’’جبریا جوڑی‘‘ کی کاسٹ میں شامل

جمعرات 16 اگست 2018 13:09

اپرشکتی کھرانہ فلم ’’جبریا جوڑی‘‘ کی کاسٹ میں شامل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار اپرشکتی کھرانہ فلم ’’جبریا جوڑی‘‘ کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار اپر شکتی کھرانہ کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کا کردار پرینیتی چوپڑا کے پڑوسی کا ہے جو ان کے بچپن کا دوست ہوتا ہے اور اس سے محبت کرتا ہے جس میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم ’’لکا چھپی ‘‘ کی ان دنوں گوالیور میں عکسبندی جاری ہے جس میں اداکار کارتک آریان اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں فلموں کی عکسبندی ستمبر کے آخر تک مکمل کی جائے گی جن پر مجھے اپنی خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :