پرادیپ سرکار کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ میں مختصر کردار کی عکسبندی کے لئے ہسپتال سے خصوصی اجازت طلب

جمعرات 16 اگست 2018 13:09

پرادیپ سرکار کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ میں مختصر کردار کی عکسبندی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بالی وڈ ہدایتکار پرادیپ سرکار نے ہسپتال سے خصوصی اجازت طلب کر کے اداکار امیتابھ بچن کے فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ میں مختصر کردار کی عکسبندی مکمل کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار پرادیپ سرکار ڈینگی کے باعث ممبئی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ان کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ میں اداکار امیتابھ بچن کے مختصر کردار کی عکسبندی14اگست کو ہونی تھی جس کے لئے انہوں نے ہسپتال سے چند گھنٹے کے لئے خصوصی اجازت طلب کی اور اندھیری کے اسٹوڈیو میں امیتابھ بچن کے مختصر کردار کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد واپس ہسپتال آئے اور اپنا معائنہ کرایا۔

اداکار اجے دیوگن کی پروڈکشن فلم ’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ میں اداکارہ کاجول مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جو 14ستمبر کو ریلیزکی جائے گی۔