نورا فتیحی نے فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کو خوش قسمتی قرار دے دیا

جمعرات 16 اگست 2018 13:09

نورا فتیحی نے فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کو خوش ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی نے فلم ’’بھارت‘‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کو خوش قسمتی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نورا فتیحی نے فلم ’’بھارت‘‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم میں اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں، انہیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں بطور اداکارہ مزید فلموں کا حصہ بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ان کا کردار مالٹا سے تعلق رکھنے والی لڑکی لتینا کا ہے جو ان کے لئے ایک مختلف تجربہ ہو گا۔