رنبیر کپور بہت زیادہ ملنسار اور سمجھ بوجھ رکھنے والے انسان ہیں، عالیہ بھٹ

جمعرات 16 اگست 2018 13:22

رنبیر کپور بہت زیادہ ملنسار اور سمجھ بوجھ رکھنے والے انسان ہیں، عالیہ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اس وقت بہت اچھا لگتا ہے جب آپ کے ساتھی اداکار بہت زیادہ ملنسار اور سمجھ بوجھ رکھنے والے ہوں اور رنبیر کپور بھی اسی طرح ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’براہمسترا ‘‘ میں کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمیشہ سے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں کیونکہ وہ انہیں بطور اداکار ہمیشہ سے پسند کرتی تھیں، رنبیر کپور اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے انسان بھی ہیں اور آپ کو بہت اچھا لگتا ہے جب آپ کے ساتھی اداکار بہت زیادہ ملنسار اور سمجھ بوجھ رکھنے والے ہوں اور رنبیر کپور بھی اسی طرح ہیں۔

متعلقہ عنوان :