پشاور‘ شرینگل یونیورسٹی میں میڈیسنل پلانٹس کے حوالے سے تربیتی کورس

جمعرات 16 اگست 2018 13:22

دیربالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) شہیدبینظیربھٹو یونیورسٹی شرینگل کے ویڈیوکانفرنس ہال میں ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے تعاون سے میڈیسنل پلانٹس کے حوالے سے تربیتی کورس کا نعقاد ہوا جسمیں انٹر نیشنل آرگنایزیشنز کے فیلڈ ماہرین اور جامعہ کے پروفیسر ز کے علاوہ دیگر جامعات کے ماہرین نے شرکاء کو میڈیسنل پلانٹس کی کاشت ،پیداوار، حفاظتی اقدامات ،افادیت اور معاشی اہمیت پر تفصیلی لیکچر دئیے ورکشاپ میں جامعہ کے فیکلٹی اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی تربیتی ورکشاپ کے فوکل پرسن ڈاکٹر مدرا راللہ نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی گفتگو کی۔

متعلقہ عنوان :