ملک کوسرخرو کرنے کیلئے تعلیم کاحصول ضروری ہے، پروفیسر امان اللہ

جمعرات 16 اگست 2018 13:22

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ممتاز ماہر تعلیم پروفیسرامان اللہ نے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالی کی بڑی نعمت ہے‘ اس نعمت کی قدر ہم پر فرض ہے، پاکستان کودنیا میں سرخرو کرنے کیلئے تعلیم کاحصول ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں ایک تقریب کے دوران کیا۔ تقریب میں اے سی شبقدراکرام شاہ ،صدر انجمن دوکاندار حاجی سید رحیم شاہ باچہ ، ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں، طلباء کے والدین اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :