قطر کا ترکی میں 15بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

جمعرات 16 اگست 2018 13:22

قطر کا ترکی میں 15بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) قطر نے ترکی میں 15بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے،مذکورہ اعلان انقرہ میں قطر کے امیر تمیم بن حماد التھانی کی ترکی کے صدر طیب اردغان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا گیا جس کے تحت قطر ترکی کے مالیاتی اداروں کے ذریعے ترکی میں 15بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

ترکی کی کرنسی لیرا جو امریکی ڈالر کے مقابلے اپنی شرح تبادلہ تقریباً 40 فیصد تک کھو چکی ہے مذکورہ اعلان کے بعد اس کی شرح تبادلہ 6.02 لیرا فی ڈالر سے بہتر ہو کر 5.86 لیرا فی ڈالر پر آگئی۔

متعلقہ عنوان :