پیسوز کی قدر میں گراوٹ،

ارجنٹائن نے زرمبادلہ کے ذخائر سے 551 ملین ڈالر فارن ایکسچینج مارکیٹ میں فروخت کر دیئے

جمعرات 16 اگست 2018 13:22

پیسوز کی قدر میں گراوٹ،
بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ارجنٹائن نے زرمبادلہ کے ذخائر سے 551 ملین ڈالر فارن ایکسچینج مارکیٹ میں فروخت کر دیئے۔ارجنٹائن کی حکومت نے مذکورہ اقدام ملکی کرنسی پیسو کی قدر میں انتہائی کمی آنے کے بعد اٹھایا ،پیسو کی شرح تبادلہ میں ریکارڈ کمی آنے کی وجہ افراط زر میں اضافہ اور عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معشیتوں سے متعلقہ احساسات بتائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ارجنٹائنی پیسو کی قدر میں حالیہ دنوں میں 2 فیصد سے زائد کی کمی آئی ۔پیسو کی قدر گرکر 30.50 پیسو فی ڈالر پر آگئی جبکہ جولائی میں افراط زر کی شرح 29.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ارجنٹائن کے سنٹرل بینک نے پیسو کو سہارا دینے کے لئے آئی ایم ایف کی آشیر باد سے اپنے ڈالر ریزرو سے 30.03اور 29.81 فی ڈالر کے حساب سے اثاثے غیر ملکی ایکسچینج میں فروخت کر دیئے جبکہ سنٹرل بینک نے مرکزی شرح سود بھی 40 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :