بنکنگ کورٹ نے سندھ کے میگا منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی

جمعرات 16 اگست 2018 13:28

بنکنگ کورٹ نے سندھ کے میگا منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کی عبوری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) بنکنگ کورٹ نے سندھ کے میگا منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کی رہنماء فرال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں اور حاضری لگا کر واپس چلے گئیں تا ہم انکی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ،ْفریال تالپور نے ہائی کورٹ کے بعد بنکنگ کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے، ایف آئی اے نے عبوری چالان میں آصف زرداری کو مفرور ملزم قرار دے رکھا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانتوں کا معاملہ زیر سماعت آیا۔ وکیل ایف آئی نے موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر انور مجید اور عبدالغنی مجید کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد میں ہیں، وہ انور مجید اور ان کے بیٹے کو لے کر آج کراچی پہنچیں گے، اسلئے سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔