ْڈیموں میں قابل استعمال پانی کا کل ذخیرہ مزید بڑھ کر 82لاکھ 34 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے ،ْارسا

جمعرات 16 اگست 2018 13:28

ْڈیموں میں قابل استعمال پانی کا کل ذخیرہ مزید بڑھ کر 82لاکھ 34 ہزار ایکڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) ارسا نے ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا کل ذخیرہ مزید بڑھ کر 82لاکھ 34 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ،ْ گزشتہ روز ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 80لاکھ 78ہزار ایکڑ فٹ تھا۔

(جاری ہے)

ارسا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دریاؤں میں پانی کی کل آمد 3لاکھ 94ہزار300کیوسک جبکہ دریاؤں میں پانی کااخراج 3لاکھ 15ہزار 400کیوسک ہے۔

اسی طرح ترییلاڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 56لاکھ 60ہزار ایکڑ فٹ،منگلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 25لاکھ 34ہزار ایکڑ فٹ اورچشمہ جھیل میں پانی کا ذخیرہ 40ہزار ایکڑ فٹ ہے۔جس کے بعد ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا کل ذخیرہ مزید بڑھ کر 82لاکھ 34 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیاجبکہ گزشتہ روز ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 80لاکھ 78ہزار ایکڑ فٹ تھا۔

متعلقہ عنوان :