عمرکوٹ میں مون سون اور یوم آزادی کی مناسب سے شجرکاری مہم کا آغاز ،ْضلع میں2.5 لاکھ سے زیادہ مختلف پودے لگائے جائیں گے

جمعرات 16 اگست 2018 13:28

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) ضلع عمرکوٹ میں مون سون اور یوم آزادی کی مناسب سے شجرکاری مہم کا آغاز ہو گیاہے ،ْضلع میں2.5 لاکھ سے زیادہ مختلف پودے لگائے جائیں گے ، یہ بات ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر حسین سانگی نے گورنمنٹ ڈگری بوائز کالیج میں پودے لگانے کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شجر کاری ماحول کے تحفظ اور زمین کو سوارنے کے ساتھ بارشوں کا قدرتی ذریعہ ہے اور درخت صحت مند ماحول کا تحفظ کرتے ہیں اور شدید گرمی ، سیلاب سے بچاؤ کیلئے شجرکاری مہم اہمیت کی حامل ہو گئی ہے اور گرمی کی شدت کی ایک بڑی وجہ بے درے درختوں کی کٹائی اور ہم سب کو اس عمل کو روکنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا ،ْاگر آج ہم اس کے لیے کام کریں گے آنے والے وقت میں لوگ اس فائدہ اٹھائے گے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے طالب علم اور نوجوان ضلع کے شہروں میں شجرکاری مہم دلچسپی کے ساتھ چلا رہے ہیں اور وہ قابل تحسین ہے اور ان کی حوصلا افزائی ضرور ہونا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :