اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ نے عید الاضحی پر پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ کی کاسٹ کو فائنل کرلیا

جمعرات 16 اگست 2018 13:33

اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ نے عید الاضحی پر پیش کئے جانے والے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) اسٹیج ڈرامہ پرڈیوسر قیصر ثنا ء اللہ نے سب سے پہلے عید الاضحی پر پیش کئے جانے والے ڈرامہ کی تمام کاسٹ فائنل کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامور اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ نے عید الاضحی پر تماثیل تھیٹر میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامے کی کاسٹ اورڈرامے کانام فائنل کرلیا ہے ۔ اسٹیج ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ ماہ نور ، آشاچوہدری ، سیمی خان ، حسنہ بھٹی ، شانزہ اورتعبیر برال سمیت دیگر اداکارشامل ہیں ۔اسٹیج ڈرامہ ’’لولی کڑیاں ‘‘کے رائٹر محمد یاسرجبکہ پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :