اداکار اچھی خان ،راحیلہ آغا اور ببرک شاہ عید الاضحی پر اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنے کیلئے 20اگست کو کراچی روانہ ہونگے

جمعرات 16 اگست 2018 13:33

اداکار اچھی خان ،راحیلہ آغا اور ببرک شاہ عید الاضحی پر اسٹیج ڈرامے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) اداکار اچھی خان ،راحیلہ آغا اور ببرک شاہ 20اگست کو کراچی روانہ ہونگے جہاں وہ عید الاضحی کے موقع پر اسٹیج ڈرامہ بکرا ڈرامے باز میں پرفارم کریں گے ۔ عید الاضحی کے پہلے تینوں روز ڈرامے کے دو شوپیش کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک محمد خان اور ڈائریکٹر انعم روفی ہیں ۔ یادرہے کہ ببرک شاہ پہلی مرتبہ اوپن ایئر تھیٹرآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پرفارم کریں گے جبکہ راحیلہ آغاز اور اچھی اس سے قبل بھی کراچی میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے کراچی کے عوامی حلقوں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :