Live Updates

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے قرآن پاک پڑھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے اسد قیصر کے اس عمل کو خوب سراہا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اگست 2018 13:16

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے قرآن پاک پڑھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2018ء) : گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اسپیکر قومی اسمبلی کے لیئے ووٹنگ ہوئی جس کے لیے ایوان میں موجود تمام ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔اور پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار اسد قیصر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔سبکدوش اسپیکر اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی کے کُل 322 اراکین نے حلف لیا اور 322 ارکان اسمبلی نے ہی ووٹ کاسٹ کیا۔

322 ووٹس میں سے 8 ووٹ مسترد ہوئے ۔ ایاز صادق نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار اسد قیصر نے 176 جبکہ اپوزیشن اُمیدوار سید خورشید شاہ نے 146 ووٹس حاصل کیے۔ جس کے بعد سبکدوش اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نو منتخب اسپیکر اسمبلی سے عہدے کا حلف لیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد اسد قیصر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں انہیں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس وائرل تصویر کو دیکھ کر صارفین نے بھی اسد قیصر کی تعریف کی جبکہ ناقدین نے کہا کہ یہ سب کچھ دکھاوے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز نے کہا کہ عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے اسد قیصر کو نامزد کر کے صحیح فیصلہ کیا تھا۔

جس کا ثبوت اسد قیصر کی یہ تصویر ہے جو ان کے چیمبر میں اُس وقت لی گئی جب وہ قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف تھے۔واضح رہے کہ اسد قیصر اس سے قبل اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔الیکشن 2018 میں اسد قیصر نے این اے 18 صوابی اور پی کے 44 سے کامیابی حاصل کی۔اسپیکر قومی اسمبلی نامزد ہونےپر اسد قیصر کو اپنی صوبائی نشست چھوڑنا پڑی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات