پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،کے ایس ای 30انڈیکس کو ازسرنو ترتیب دیدیا گیا

بینک الفلاح، ہنڈا اٹلس کارزاور ماڑی پٹرولیم کمپنی کو انڈیکس میں شامل کرلیا گیا

جمعرات 16 اگست 2018 13:38

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،کے ایس ای 30انڈیکس کو ازسرنو ترتیب دیدیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کے ایس ای30انڈیکس کو ازسرنو ترتیب دے دیا ہے،30کمپنیوں پرمشتمل کے ایس ای30انڈیکس کی ازسرنو تشکیل یکم جنوری تا30جون 2018 کی جائزہ مدت کی بنیاد پر کی گئی ہے جس کے تحت3کمپنیوں بینک الفلاح، ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان)اور ماڑی پٹرولیم کو انڈیکس میں شامل کرلیا گیاہے جبکہ رخصت ہونے والی3کمپنیوں میں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری، نیشنل ریفائنری اور عائشہ اسٹیل ملز شامل ہیں، نوتشکیل شدہ کے ایس ای 30 انڈیکس پیر17ستمبر 2018سے نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :