بھارت کا پاکستانی تاجروں کو ملٹی پل اینٹری ویزا دینے کا فیصلہ

جمعرات 16 اگست 2018 13:38

بھارت کا پاکستانی تاجروں کو ملٹی پل اینٹری ویزا دینے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) بھارتی حکومت نے اچھی مالی حیثیت رکھنے والے پاکستانی تاجروں کو ملٹی پل اینٹری ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بزنس ویزا 3سال تک کے لیے جاری کیے جائیں گے جس کے تحت پاکستانی تاجر بھارت میں 15 جگہوں پر جا سکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت نے خصوصی کیٹیگری کے حامل پاکستانی تاجروں کیلئے ملٹی پل ویزا اینٹری کی ہدایات رواں سال 7جولائی کو جاری کی تھیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر مملکت کرن رجیو نے بھارتی لوک سبھا کو بتایا کہ بزنس ویزے 5سال کیلئے جاری کیے جاسکتے ہیں جو سارک ممالک کے شہریوں کی ضرورت کے مطابق ہوں تاہم ان سارک ممالک میں پاکستان، نیپال اور بھوٹان شامل نہیں ہوں گے۔کرن رجیو نے مزید بتایا کہ بھارتی حکومت پاکستان اور بنگلہ دیش کی اقلیتوں کو طویل مدت کے ویزے جاری کرنے کے لیے پر عزم ہے اور 2013میں بھارت نی3ہزار 85پاکستانی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو طویل مدتی ویزے جاری کیے گئے جبکہ 2014میں ان ویزوں کی تعداد تقریبا3 ہزار تھی۔

متعلقہ عنوان :