کراچی، قربانی کے جانور کیساتھ ہتھیار لیکر چلنے والا گرفتار

جمعرات 16 اگست 2018 13:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) کراچی میں قربانی کے جانور کے ساتھ ہتھیار لے کر چلنے والے شہری کو رینجرز نے اسلحے سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر ایک شخص اسلحہ تھامے گائے کو ٹہلانے کے لیے نکلا ۔ اطلاع ملنے پر رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مسلح شخص کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے شہری کو کھلے عام اسلحے کی نمائش پر حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :