یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے 10ہزار سے زائد پودے لگانے کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 16 اگست 2018 13:38

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے 10ہزار سے زائد پودے لگانے کا آغاز کر دیا گیا۔شجر کاری مہم کے سلسلہ کو یونیورسٹی کے مین کیمپس، سب کیمپسز اور کالجزتک پھیلایا جائے گا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے خصوصی ہدایات کیں جبکہ شجر کاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے لیے شروع کی گئی شجرکاری مہم کا آغاز سرگودھا میڈیکل کالج میں2ہزار سے زائد پودے لگا کر کیا گیا۔

شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنزرویٹر فاریسٹ آفیسر محمد سعید تبسم نے کہا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں، جو جانداروں کو خوراک اور سایہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کا قدرتی ذریعہ ہیں جبکہ درختوں سے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

درختوں کے کٹا? ، انڈسٹری اور موٹر گاڑیوں میں اضافہ کی وجہ سے انسانوں اور زمین کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ان خطرات کو دور کرنے کے لیے ہمیں ذیادہ سے ذیادہ پودے لگانا ہوں گے۔ہر فرد کو اپنی زندگی میں کم ازکم10پودے لگانے چاہیں۔تقریب سے سرگودھا میڈیکل کالج کے استاد ڈاکٹر عبدالر?ف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی بگاڑ کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہوگا جب پاکستان کی25فیصد سے زائد رقبہ پر درخت ہوں گے، نوجوانوں کو چاہیے کہ ان کو جب بھی موقع ملے وہ پودے لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں تاکہ ماحول کو سر سبز و شاداب بنایا جا سکے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی آف سرگودھا ’’انٹرنیشنل گرین میٹرک رینکنگ سسٹم ‘‘میں بھی شمولیت اختیار کر چکی ہے ۔ اس رینکنگ سسٹم کے ذریعے دنیا بھر کی جامعات کو گرین کیمپسز میں بدلنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور اسی بنیاد پر جامعات کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔سرگودھا یونیورسٹی کے تمام کیمپسز اور کالجز کو گرین کیمپسز میں بدلنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :