Live Updates

سرگودھا میں مرکزی انجمن تاجران میں گروپ بندی کے بعد اختلافات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے

جمعرات 16 اگست 2018 13:38

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) سرگودھا میں مرکزی انجمن تاجران میں گروپ بندی کے بعد اختلافات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے جس میں دفتر کمپنی باغ کی انتظامیہ نے سابق خاتون ایم پی اے،انجمن تاجران کے سابق صدر سمیت گیارہ افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ جس پر تھانہ سٹی پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

انجمن تاجران کے افس بوائے محمد علی نے سابق ایم پی اے تحریک انصاف کی ڈاکٹر نادیہ عزیز،انجمن کے سابق صدر خواجہ احمد حنیف، گروپ لیڈر شاہد کمبوہ، شیخ فیصل،خواجہ یاسر قیوم،مرزا سلیمان اور پانچ نامعلوم کے خلاف تھانہ سٹی میں دی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مظفر سیال تھے جن کی آمد سے قبل انتظامات کے لئے جیسے ہی دفتر کا تالہ کھولا مزکورہ بالا افراد نے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکایااورزدوکوب کرتے ہوئیاندر محبوس کر کے حبس بجا میں رکھا اور دفتر پر قبضہ کا پلان کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اور جب اس نیموبائل فون سے عہدیداران کو اطلاع دینے کی کوشیش کی تو انہوں نے موبائل فون چھین لینے میں نا کامی پر دفتر کی چابیاں چھین لیں اور میں نے بھاگ کر جان بچائی۔درخواست گزار کے مطابق ابھی پی ٹی آئی حکومت بن نہیں پائی اور سرگودھا میں تبدیلی آ بھی گئی ہے اور آنے والی حکومت کے حامیوں نے بد معاشی،غنڈہ گردی اور قبضہ مافیا کو سر گرم کر دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس فریقین سے بات چیت کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے اور ابھی مقدمہ درج نہیں ہوا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات