سعودی عرب، ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر جرمانہ 3 ہزار گنا بڑھا دیا

جمعرات 16 اگست 2018 13:42

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں 3 ہزار گنا اضافہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار نے وزارت ماحول کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ماحولیات کے قانون کی دفعہ 18میں ترمیم کردی گئی ہے جس میں صراحت کی گئی ہے کہ ماحولیاتی خلاف ورزیوں پرجرمانہ 10ہزار ریال سے بڑھاکر 10لاکھ کردیا گیا ہے۔

نئے ماحولیاتی قانون کے مسودے میں تحریر کیا گیا ہے کہ پہلی بار خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ 30 ملین ریال ہوگا۔ دوبارہ خلا ف ورزی پر دوگنا کردیا جائے گا۔ متعلقہ خدمت یا کام کو جزوی یا مکمل طور پر معطل کردیا جائے گا۔ اجازت نامہ معطل یا منسوخ کردیا جائے گا۔ 10برس تک قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :