مکہ،مشاعر مقدسہ میں 5ذی الحجہ سے چھوٹی گاڑیوں پر پابندی

جمعرات 16 اگست 2018 13:49

مکة المکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سعودی ٹریفک پولیس نے 5ذی الحجہ 1439ء جمعرات کی صبح سے مشاعر مقدسہ میں چھوٹی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی نافذ کردی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ کی پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلاں میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر اجازت یافتہ چھوٹی گاڑی کا داخلہ جمعرات کی صبح سویرے سے عرفہ، مزدلفہ اور منیٰ میں منع ہوگا۔ یہ پابندی حاجیوں کی بسوں کی آمد ورفت میں آسانی کے لئے لگائی گئی ہے۔ حج سکیورٹی کمیٹی نے خبر دار کیا ہے کہ اگر کوئی غیر اجازت یافتہ گاڑی مشاعر مقدسہ میں کہیں بھی نظر آئی تو اسے اٹھالیا جائے گا۔